25 پل کے قریب2ٹرالروں میں خوفناک تصادم

25 پل کے قریب2ٹرالروں میں خوفناک تصادم

حادثہ مبینہ طور پر ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا،ٹرالرکاٹ کر زخمی کو نکالا

سندیلیانوالی (سٹی رپورٹر )سندیلیانوالی کے نواحی علاقے 25 پل کے قریب دو ٹرالروں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، جسے ریسکیو 1122 نے امدادی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔حادثہ مبینہ طور پر ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ پیچھے سے آنے والا ٹرالر بے قابو ہوکر آگے جانے والے ٹرالر سے جا ٹکرایا، جس کے نتیجے میں ایک ڈرائیور ٹرالر کے اندر پھنس گیا اور شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ امدادی اہلکاروں نے جدید آلات کی مدد سے ٹرالر کو کاٹ کر زخمی ڈرائیور کو بحفاظت باہر نکالا اور موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔بعدازاں زخمی ڈرائیور کو مزید علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال پیرمحل منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...