غیر معیاری ادویات اور اتائیوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

غیر معیاری ادویات اور اتائیوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

متعلقہ افسروں کی ڈپٹی کمشنر کو کارروائیوں اور پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت، ڈرگ انسپکٹرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف کیسز کا جائزہ لیتے ہوئے ادویات کے معیار، غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹورز، جعلی اور غیر معیاری ادویات کی فروخت سمیت اتائی عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ متعلقہ افسروں نے ڈپٹی کمشنر کو کارروائیوں اور پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری اور جعلی ادویات فروخت کرنے والے عناصر اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے اتائی کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے ڈرگ انسپکٹرز کو فیلڈ سرگرمیاں مزید مؤثر بنانے ، میڈیکل سٹورز اور کلینکس کی باقاعدہ انسپکشن یقینی بنانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات کے اندراج سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق عوام کو معیاری اور محفوظ ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...