شدید گرمی و حبس میں لوڈشیڈنگ، لالیاں کے شہری سراپا احتجاج
بجلی کی بندش سے کاروباری سرگرمیاں مزید متاثر ، لو گوں کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
لالیاں (نمائندہ دنیا)شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی بار بار بندش اور رات گئے لوڈشیڈنگ کے باعث لالیاں اور گردونواح کے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ، جبکہ انجمن تاجران، سماجی تنظیموں اور صارفین نے صورتحال پر شدید احتجاج کیا ہے ۔گزشتہ کئی روز سے سٹی فیڈر میں مبینہ فنی خرابی کے باعث بار بار ٹرپنگ اور بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے ، جس نے شدید گرمی اور حبس کے دوران شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔ شہریوں کے مطابق رات گئے بھی دو سے تین گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ، جس کے باعث لوگوں کی نیند اور معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری معاشی صورتحال کے باعث مارکیٹیں پہلے ہی مندی کا شکار ہیں، جبکہ بجلی کی بندش سے کاروباری سرگرمیاں مزید متاثر ہو رہی ہیں۔ ان کے مطابق بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شدید گرمی میں گاہک بازاروں اور دکانوں کا رخ کرنے سے گریز کرتے ہیں۔شہریوں اور والدین نے شکایت کی کہ رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ اور مچھروں کی بہتات کے باعث بچوں سمیت متعدد افراد کی صحت متاثر ہو رہی ہے ۔ والدین کا کہنا ہے کہ نیند پوری نہ ہونے کے باعث سکول جانے والے بچوں کو صبح بیدار کرنا مشکل ہو جاتا ہے ، جبکہ بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔انجمن تاجران، مختلف سماجی تنظیموں اور شہریوں نے شدید گرمی کے موسم میں رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ لالیاں اور گردونواح میں بجلی کی مسلسل بندش اور لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لے۔لے کر شہریوں کو اس صورتحال سے نجات دلائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments