فصلوں کی باقیات جلانا جرم ہے :اے سی کمالیہ
کمالیہ (نمائندہ دنیا ) میونسپل ہال کمالیہ میں سموگ سے آگاہی کے حوالے سے نمبرداران کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے کی۔
کنونشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت مہتثم، نمبرداران اور بڑی تعداد میں کسانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانا قانوناً جرم ہے ، جس سے فضائی آلودگی میں اضافہ اور سموگ کی شدت بڑھتی ہے ۔ انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ فصلوں کی باقیات جلانے سے گریز کریں اور ماحول دوست زرعی طریقہ کار اپنائیں۔کنونشن کے دوران محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں میں مفت بیج بھی تقسیم کیے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ سموگ کے خاتمے اور صاف ماحول کے لیے کسانوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments