سرائیکی بیلٹ کے 12 دیہات بنیادی سہولیات سے محروم
مکین خستہ حال سڑکوں اور سوئی گیس سمیت متعدد مسائل کا سامنا کر رہے
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )تحصیل جڑانوالہ میں 1901ء سے آباد سرائیکی بیلٹ کے 12 دیہات آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، جہاں کے مکین تعلیم، صحت، سیوریج، صاف پانی، نہری پانی، خستہ حال سڑکوں اور سوئی گیس سمیت متعدد مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق ممبر ضلع کونسل فیصل آباد خان احمد خان نیازی ایڈووکیٹ نے چک نمبر 564، 566، 567، 568 اور 569 گ ب سمیت سرائیکی بیلٹ کے دیگر دیہاتوں کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے وفاقی وزیر و سینیٹر طلال چودھری اور ممبر قومی اسمبلی بلال بدر چودھری سے مطالبہ کیا کہ سرائیکی بیلٹ کے 12 دیہات کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیں۔ انہوں نے خصوصی طور پر مطالبہ کیا کہ چک نمبر 568 اور 569 گ ب کے گورنمنٹ ہائی سکولوں کو اپ گریڈ کرکے انٹرمیڈیٹ کا درجہ دیا جائے ، جبکہ گرلز مڈل سکولوں کو بھی ہائی سکول کا درجہ دیا جائے تاکہ علاقے کی طالبات کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آ سکیں۔اہل علاقہ نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ موٹروے ایم تھری پر اڈا لنڈیانوالہ کے قریب انٹرچینج کی تعمیر جلد از جلد یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments