سیکرٹری لائیو سٹاک کا دورہ جھنگ، ویٹرنری و تحقیقی سہولیات کا جائزہ
احمد عزیز تارڑ نے نئے آپریشن تھیٹر اور ایکسرے روم میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ نے ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عثمان طاہر اور ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ڈاکٹر محمد نعیم کنور کے ہمراہ جھنگ کا تفصیلی دورہ کیا اور ویٹرنری و تحقیقی اداروں میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران سیکرٹری لائیو سٹاک نے سول ویٹرنری ہسپتال جھنگ، ضلعی لائیو سٹاک ڈائگناسٹک لیبارٹری، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک جھنگ کے دفتر اور ریسرچ سینٹر فار دی کنزرویشن آف انڈیجنس بریڈز (RCCIB) کا معائنہ کیا۔انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال میں قائم نئے آپریشن تھیٹر اور ایکسرے روم میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا، جبکہ ضلعی لائیو سٹاک ڈائیگناسٹک لیبارٹری میں جاری رینوویشن اور اپ گریڈیشن کے کام کا بھی معائنہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments