گھر کے دروازے کھلے دیکھ کر ملز م زیورات، نقدی، کپڑے لے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے دروازے کھلے دیکھ کر ملز م زیورات، نقدی، موبائلز، کپڑے اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے ۔
تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شازیہ بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور الماریوں سے نقدی، موبائلز، زیورات، کپڑے اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ۔پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments