ایونٹ ڈیزائنر خاتون کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد
سمرین خرم کو ملز موں نے ایونٹ ڈیزائننگ کیلئے بلایا تھا ، دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایونٹ ڈیزائنر خاتون کو حبس بے جا میں رکھ کر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سمرین خرم نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر اسے ایونٹ ڈیزائننگ کے لئے بلایا اور حبس بے جا میں رکھ کر مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے ہراساں اور پریشان کیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments