غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ،کریک ڈاؤن، 94 دکانیں سیل

غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ،کریک ڈاؤن، 94 دکانیں سیل

سول ڈیفنس کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سول ڈیفنس کی انفورسمنٹ ٹیموں نے ضلع فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ تین روز کے دوران 94 ایل پی جی ریفلنگ شاپس سربمہر جبکہ 78 دکانوں سے ریفلنگ کا سامان ضبط کر لیا۔سول ڈیفنس کی ٹیموں نے ستیانہ روڈ، مچھلی فارم چوک، بابا فرید ٹاؤن، وارث پورہ روڈ، سہیل آباد، فائر بریگیڈ آفس ستیانہ روڈ کے قریب، فیکٹری ایریا، نواباں والا روڈ سمن آباد، مقصود آباد، مکوآنہ، چک 215 رب نیٹھری، چک 209 رب، طارق آباد، ملت روڈ، شیخوپورہ روڈ، حاجی آباد، ڈی ٹائپ کالونی، گلستان کالونی، چباں موڑ، علامہ اقبال کالونی، جھال چوک اور لاری اڈا سرگودھا روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔حکام کے مطابق مذکورہ دکانوں کے مالکان رہائشی علاقوں میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی ریفلنگ کا کاروبار کر رہے تھے ، جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ انفورسمنٹ ٹیموں نے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ریفلنگ شاپس کو سیل اور سامان قبضے میں لے لیا۔سول ڈیفنس حکام نے واضح کیا کہ شہری آبادیوں میں غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...