سمندری کے شہری و دیہی علاقوں میں صفائی آپریشن کا جائزہ
منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی کا دورہفیلڈ مانیٹرنگ مؤثر بنانے کی ہدایت
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی فیصل آباد عابد حسین بھٹی نے تحصیل سمندری کے شہری و دیہی علاقوں کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی، ویسٹ مینجمنٹ اور گھر گھر کچرا اٹھانے کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو صفائی آپریشنز مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔دورے کے دوران ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی نے یونین کونسل 125، چک نمبر 463 کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کے انتظامات کا معائنہ کیا اور شہریوں سے گھر گھر کچرا اٹھانے کی سہولت سمیت صفائی ستھرائی کے مجموعی انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔عابد حسین بھٹی نے کہا کہ صفائی کے معیار میں مزید بہتری اور آپریشنز کی مؤثر نگرانی کیلئے باقاعدگی سے فیلڈ مانیٹرنگ اور سرپرائز وزٹس کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کو بروقت اور معیاری صفائی کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ شہری و دیہی علاقوں میں مؤثر ویسٹ مینجمنٹ یقینی بنانا ستھرا پنجاب ایجنسی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے سمندری سٹی کے محلہ بشیر ٹاؤن میں جاری صفائی آپریشن کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کو صاف، ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments