ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی میاں عبدالرؤف کی ریٹائرمنٹ پر تقریب
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی میاں عبدالروف کی ریٹائرمنٹ کے موقع پرمنعقدہ تقریب میں ریجنل آفیسر سی سی ڈی وسیم ریاض خان اور ڈی پی او اخلاق اﷲ تارڑ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،
جبکہ تقریب میں پولیس افسران اور اہلکاروں نے بھی شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل آفیسر سی سی ڈی وسیم ریاض خان نے کہا کہ ڈی ایس پی میاں عبدالروف نے دورانِ ملازمت محکمہ پولیس کے لیے قابلِ قدر خدمات سرانجام دیں۔ اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور فرض شناسی سے نہ صرف اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دیے بلکہ ساتھی افسران اور اہلکاروں کے لیے بھی ایک اچھی مثال قائم کی،ڈی پی او اخلاق اﷲ تارڑ نے کہا کہ ریٹائرمنٹ ملازمت کا اختتام ضرور ہے ،لیکن ایک افسر کی اچھی خدمات اور مثبت کردار ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments