مخدوم سید بابر حسین شاہ نیشنل پیس کمیٹی امریکہ کے چیئرمین مقرر
کمالیہ (نمائندہ خصوصی) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق پاکستان کے فیڈرل چیئرمین عثمان فاروق ہاشمی نے کمالیہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور امریکہ میں مقیم مخدوم سید بابر حسین شاہ کو نیشنل پیس کمیٹی امریکہ کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے ،
جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔تقرری پر مخدوم سید بابر حسین شاہ نے فیڈرل چیئرمین عثمان فاروق ہاشمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ امن، بین المذاہب ہم آہنگی، انسانی حقوق اور قومی خدمت کے مشن کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments