بچیانہ :سابق شوہر پر مبینہ تشدد، کانسٹیبل کے دونوں بازو فریکچر

بچیانہ :سابق شوہر پر مبینہ تشدد، کانسٹیبل کے دونوں بازو فریکچر

لیڈی کانسٹیبل ارم شہزادی نے ساتھیوں سے مل کر اعجاز ساجد کو مارا ، مقدمہ درج

بچیانہ (نمائندہ دنیا )تھانہ بچیانہ میں تعینات لیڈی کانسٹیبل سمیت تین افراد کے خلاف اپنے سابق شوہر پولیس کانسٹیبل اور اس کی اہلیہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور کانسٹیبل کے بازو توڑنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔ تھانہ بچیانہ میں تعینات لیڈی کانسٹیبل ارم شہزادی نے مبینہ طور پر اپنے ساتھی عبدالواحد، پی ایس اے تھانہ بچیانہ، اور ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ اسلحہ اور ڈنڈا سوٹا لیے سابق شوہر پولیس کانسٹیبل اعجاز ساجد اور اس کی اہلیہ کو سرراہ روک لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملز موں نے دونوں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اعجاز ساجد کے دونوں بازو فریکچر ہوگئے ۔مقدمہ کانسٹیبل اعجاز ساجد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔ مدعی کے مطابق لیڈی کانسٹیبل ارم شہزادی اس کی سابقہ اہلیہ ہے اور مبینہ طور پر ویزوں کے کاروبار سے منسلک ہے ۔ مدعی نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا کہ اس کے عزیز نوید کے ساتھ مبینہ ویزا فراڈ کے معاملے پر وہ نوید کی حمایت کرتا تھا، جس کی رنجش پر ارم شہزادی نے پی ایس اے عبدالواحد اور ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ اسے اور اس کی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...