تہرے قتل کے دیگر ملزم دو ہفتے بعد بھی گرفتار نہ ہوسکے

تہرے قتل کے دیگر ملزم دو ہفتے بعد بھی گرفتار نہ ہوسکے

ایک ملزم گرفتار، دوسرے کی قبل از گرفتاری ضمانت، دیگر کو پکڑنے کیلئے چھاپے

پینسرہ (نمائندہ دنیا ) تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں تہرے قتل کی سنگین واردات کے دیگر نامزد ملزمان دو ہفتے گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہوسکے ۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لیے جانے کے باوجود ملز موں کی عدم گرفتاری پر مقتولین کے لواحقین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ پولیس حکام سے نصاف کی اپیل کی ہے ۔مدعی کے مطابق وقوعہ کے وقت اس کی اہلیہ مقتولہ عاصمہ 6 ماہ کی حاملہ تھی، ملزمان نے تین افراد نہیں بلکہ چار زندگیوں کا خاتمہ کیا۔ مدعی کا کہنا ہے کہ پولیس کو مقتولہ کے حاملہ ہونے سے متعلق آگاہ کرنے کے باوجود ایف آئی آر میں تین قتلوں کا ہی ذکر کیا گیا۔مدعی نے الزام عائد کیا کہ نامزد ملزمہ پروین واقعے کے بعد لاہور میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں مقیم تھی۔ پولیس کو اس کی موجودگی سے آگاہ کرنے کے ساتھ اس کے فون نمبرز بھی فراہم کیے گئے اور گرفتاری کی درخواست کی گئی، تاہم مبینہ طور پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ سب انسپکٹر قمر الزمان نے بتایا کہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم نے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کرلی ہے ۔ دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے تکنیکی و انسانی وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کو قانون کے مطابق گرفتار کرکے مقدمے میں پیش رفت کی جائے گی۔ مقتولین کے لواحقین نے آئی جی پنجاب، آر پی او اور سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کرکے انہیں انصاف فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...