ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہری، مسائل فوری حل کا حکم

ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی  کچہری، مسائل فوری حل کا حکم

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو درخواستیں مارک کرتے ہوئے مقررہ وقت میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل کے افسران کو درخواستوں پر پیش رفت کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، ضلع بھر کے تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر نوید عاطف نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ تھانوں اور دفاتر میں آنے والے شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آیا جائے ، انہیں بلاوجہ انتظار نہ کروایا جائے اور ان کے مسائل جلد حل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...