چنیوٹ میں ٹرین اور کار میں تصادم، 70 سالہ ڈرائیور زخمی
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سلارہ روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب ٹرین اور کار میں شدید تصادم کے نتیجے میں 70 سالہ کار ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی کی شناخت محمد اشرف ولد احمد دین، عمر 70 سال، سکنہ فیصل آباد کے نام سے ہوئی ہے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments