سمندری کی اہم شاہراہیں خستہ حال، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

سمندری کی اہم شاہراہیں خستہ  حال، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

سمندری (نمائندہ دنیا) گڑھ روڈ اور کلثوم نواز شریف روڈ (بائی پاس) کی خستہ حالی کے باعث شہریوں اور گردونواح کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھے اور ٹوٹ پھوٹ کے باعث نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے بلکہ حادثات کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ دونوں اہم شاہراہیں علاقے میں آمدورفت کے علاوہ کاروباری اور زرعی سرگرمیوں کے لیے بھی انتہائی اہمیت رکھتی ہیں۔، تاہم عرصہ دراز سے مناسب تعمیر و مرمت نہ ہونے کے باعث سڑکوں کی حالت ابتر ہوچکی ہے ۔ خستہ حال سڑکوں کے باعث گاڑیوں کو نقصان پہنچنے ، سفر میں اضافی وقت لگنے اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مقامی اراکین اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ گڑھ روڈ اور کلثوم نواز شریف روڈ کی خستہ حالی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے دونوں شاہراہوں کی معیاری اور پائیدار تعمیر و مرمت کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں اور تعمیراتی کام بلا تاخیر شروع کیا جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...