نہری پانی چوری ،150 سے زائد کاشتکاروں کیخلاف مقدمات
محکمہ انہار ٹیموں کی جانب سے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا گیا،کارروائی کا آ غاز
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نہری پانی چوری کرنے والے 150 سے زائد کاشتکاروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔تھانہ ساہیانوالہ کہ مختلف علاقوں میں محکمہ انہار ٹیموں کی جانب سے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا گیا۔ اس دوران 150 سے زائد کاشتکاروں کو نہری کھال توڑ کر پانی چوری کرنے اور اپنی فصلوں کو سیراب کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جو سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہے تھے ۔ جن کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments