گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں مالیت کے زیورات چوری
ملز م اقبال کے گھر میں گھس گئے ، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان بھی لے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، موبائلز، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔تھانہ جھنگ بازار کے علاقے چک نمبر 220 رب کے رہائشی اقبال نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز م اس کے گھر کے تالے توڑ کر گھر میں داخل ہو گئے اور الماریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موبائل فونز، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments