پٹواریوں کی 10 روزہ ہڑتال کی جعلی پریس ریلیز وائرل
اس حوالے سے ابھی تک کسی قسم کی کوئی میٹنگ ہی نہیں ہوئی :قاسم ضیا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)پٹواری ایسوسی ایشن سے منسوب جعلی پریس ریلیز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صدر انجمن پٹواریان و قانونگویان ضلع فیصل آباد قاسم ضیا گجر نے اس کی سختی سے تردید کر دی۔سوشل میڈیا پر پٹواری ایسوسی ایشن کے نام سے ایک جعلی پریس ریلیز وائرل کی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایسوسی ایشن اینٹی کرپشن کی کارروائیوں کے خلاف 10 روزہ کام چھوڑ ہڑتال پر جا رہی ہے ۔صدر انجمن پٹواریان و قانونگویان ضلع فیصل آباد قاسم ضیا گجر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پریس ریلیز جعلی اور من گھڑت ہے ۔ ضلعی یونین کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کسی قسم کی کوئی میٹنگ منعقد نہیں ہوئی اور نہ ہی ہڑتال یا کسی احتجاجی لائحہ عمل کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر اینٹی کرپشن کی کارروائیاں حکومتی سطح پر کرپٹ عناصر کے خلاف جاری ہیں تو بدعنوان افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments