اپٹما کا الائیڈ ہسپتال II کیلئے ایک کروڑ کی 5 اینستھیزیا مشینیں عطیہ

اپٹما کا الائیڈ ہسپتال II کیلئے ایک کروڑ کی 5 اینستھیزیا مشینیں عطیہ

کمشنر نے مشینیں ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کردیں، آپریشنز کی لسٹ کم ہونے کی امید

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی تحریک پر آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن (اپٹپما) نے الائیڈ ہسپتال II کے لیے ایک کروڑ روپے مالیت کی 5 اینستھیزیا مشینیں عطیہ کردی ہیں۔ کمشنر فیصل آباد نے ہسپتال کا دورہ کرکے مشینیں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفر اقبال کے حوالے کیں۔اس موقع پر چیئرمین اپٹپما باؤ ملک محمد اکرم، سابق چیئرمین حافظ محمد اصغر، ایسوسی ایشن کے دیگر ممبران، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود تھا۔ کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ہسپتال انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے چیئرمین اپٹپما اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔کمشنر نے کہا کہ الائیڈ ہسپتال II کو اینستھیزیا مشینوں کی اشد ضرورت تھی اور مشینوں کی کمی کے باعث مریضوں کے آپریشنز کی ویٹنگ لسٹ ایک سال تک پہنچ رہی تھی۔ چیئرمین اپٹپما نے 5 مشینیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا جسے آج پورا کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ طبی سہولیات کی فراہمی دراصل ایسی سرمایہ کاری ہے جس کے ثمرات نسلوں تک پہنچتے ہیں۔ اب ہسپتال انتظامیہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ نئی مشینوں کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے مریضوں کے علاج معالجے میں تیزی لائے اور کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...