کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر نوجوان جاں بحق، کزن زخمی
حادثے کے نتیجے میں علی عباس موقع پر ہی دم توڑ گیا ، لاش ورثا کے سپرد
چناب نگر (نامہ نگار)پل دریائے چناب پر مسلم کالونی سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار دو کزنز کو عقب سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 18 سالہ علی عباس جاں بحق جبکہ اس کا 15 سالہ کزن احمد زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ پل دریائے چناب پر مسلم کالونی اسٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر ماری۔ علی عباس موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ احمد زخمی ہوگیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ جاں بحق کی لاش کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments