تعلیمی معیار کیلئے اقدامات ، کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:حافظ محمد ذاکر
اساتذہ اور سربراہانِ ادارہ اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں انجام دیں
بلوچنی (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری فیصل آباد حافظ محمد ذاکر نے کہا ہے کہ ضلع کے سرکاری سکولوں میں معیارِ تعلیم مزید بلند کرنے کے لیے دن رات مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، تعلیمی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اساتذہ اور سربراہانِ ادارہ اپنے فرائض منصبی احسن انداز میں انجام دیں جبکہ سکولوں میں ڈسپلن، صفائی ستھرائی اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد محمد طاہر حمید فانی اور میرٹ بیسڈ ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن فیصل آباد کے چیئرمین رانا شہسوار علی خاں سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کی تعلیمی کارکردگی، اساتذہ کی حاضری، ڈسپلن، صفائی ستھرائی، انتظامی امور اور معیارِ تعلیم کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments