نواز شریف سکول آف ایمینینس کمالیہ میں داخلہ ٹیسٹ، طلبہ و والدین کی بھرپور شرکت

نواز شریف سکول آف ایمینینس  کمالیہ میں داخلہ ٹیسٹ، طلبہ و  والدین کی بھرپور شرکت

کمالیہ (نمائندہ خصوصی)نواز شریف سکول آف ایمینینس کمالیہ میں داخلہ ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جبکہ والدین بھی اپنے بچوں کے ہمراہ بڑی تعداد میں موجود رہے ۔

داخلہ ٹیسٹ کے موقع پر سکول انتظامیہ کی جانب سے طلبہ، والدین اور دیگر شرکاء کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ۔ ٹیسٹ کے تمام مراحل نظم و ضبط اور پُرامن ماحول میں مکمل کیے گئے ، جبکہ طلبہ کی رہنمائی، بیٹھنے ، ٹیسٹ کے انعقاد اور والدین کے انتظار کے لیے بھی مناسب سہولیات فراہم کی گئیں۔اس موقع پر والدین نے سکول کے انتظامی امور اور تعلیمی ماحول پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے لیے فراہم کیا جانے والا منظم، محفوظ اور معیاری تعلیمی ماحول قابلِ تعریف ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...