گوجرہ: 70 سالہ شخص کو اغوا کرکے گلے پر چھری پھیر دی

گوجرہ: 70 سالہ شخص کو اغوا کرکے گلے پر چھری پھیر دی

خون میں لت پت ویرانے میں پھینک کر فرار، زخمی شخص ہسپتال منتقل

گوجرہ (نمائندہ دنیا )موچیوالہ روڈ گوجرہ پر نامعلوم کار سواروں نے 70 سالہ شخص کو مبینہ طور پر اغوا کرکے گلے پر چھری پھیر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ملزمان اسے خون میں لت پت ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق چک نمبر 288 ج ب کا رہائشی 70 سالہ محمد امین موچیوالہ روڈ پر اپنے دوست سے ملنے اس کے رقبہ کی جانب جا رہا تھا کہ چک نمبر 354 ج ب، موٹر وے کے قریب تین نامعلوم کار سوار افراد نے اسے مبینہ طور پر اغوا کرکے زبردستی گاڑی میں بٹھا لیا۔ملزمان نے مبینہ طور پر محمد امین کے گلے پر چھری پھیر کر اسے شدید زخمی کردیا اور بعدازاں ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...