چنیوٹ پولیس اور گرین آفیسرز اکیڈمی میں ایم او یو ہو گیا
شہدا کے بچوں کو مفت داخلہ ملے گا ،حاضر سروس اہلکاروں کے بچوں کو رعایت ملے گی
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چنیوٹ پولیس اور گرین آفیسرز اکیڈمی کے درمیان پولیس شہداء کی فیملیز اور حاضر سروس و ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے بچوں کی سہولت کے لیے باہمی یادداشت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ۔ڈی پی او آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف اور ڈائریکٹر گرین آفیسرز اکیڈمی پروفیسر عمران زاہد نے ایم او یو پر دستخط کیے ۔ معاہدے کے تحت شہدائے پولیس کے بچوں کو گرین آفیسرز اکیڈمی میں مفت داخلہ دیا جائے گا جبکہ حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے بچوں کو داخلے پر 50 فیصد رعایت حاصل ہوگی۔اسی طرح پولیس غازیوں اور ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے بچوں کو بھی داخلے پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور ان کی فیملیز کی ویلفیئر کے لیے ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء اور اہلکاروں کے خاندانوں کی فلاح و بہبود ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments