باغ جناح میں بچوں کیلئے پلے ایریا کا افتتاح کر دیا گیا
شہر کے پارکس کو بھی مزید خوبصورت اور فعال بنایا جا رہا ہے :نعمان صدیق
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے باغ جناح میں بچوں کے لیے قائم کیے گئے نئے پلے ایریا کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے پلے ایریا میں بچوں کے لیے فراہم کی گئی مختلف کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔پلے ایریا میں بچوں کے لیے شطرنج، لڈو، اسنیل ہاپ اسکاچ، فش میز، نمبرڈ ٹرٹل شیل پزل، نمبرڈ ہاپ اسکاچ اور سیلفی سمیت مختلف کھیلوں کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جن کا مقصد بچوں کو صحت مند، مثبت اور محفوظ تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا کہ بچوں کے لیے صحت مند تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ باغ جناح میں پلے ایریا کا قیام بچوں کو محفوظ اور خوشگوار ماحول میں کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے لیے معیاری کھیل اور تفریحی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ شہر کے پارکس کو بھی مزید خوبصورت اور فعال بنایا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments