سینیٹری ورکرز میں عید بونس کے پے آرڈرز تقسیم کر دئیے گئے
صفائی نظام کو مؤثر بنانے میں سینیٹری ورکرز کا کردار قابلِ تحسین :عابد حسین
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) تھرا پنجاب ایجنسی فیصل آباد کی جانب سے عید قرباں کے موقع پر صفائی ستھرائی کی خدمات انجام دینے والے سینیٹری ورکرز کو عید بونس کی ادائیگی کر دی گئی۔منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی فیصل آباد عابد حسین بھٹی نے ورکرز میں عید بونس کے پے آرڈرز تقسیم کیے ۔ اس موقع پر سینیٹری ورکرز نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں ستھرا پنجاب پروگرام کے ملازمین اور ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صفائی ستھرائی کے نظام کو مؤثر بنانے میں سینیٹری ورکرز کا کردار قابلِ تحسین ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments