چک 66، 67 میں جوئے کے اڈے ،حکام سے نوٹس کا مطالبہ
درجنوں افراد مبینہ طور پر جوئے کے کاروبار میں مصروف ،مکینوں میں تشویش
پینسرہ (نمائندہ دنیا )تھانہ ایئرپورٹ کے مختلف علاقوں، بالخصوص چک نمبر 66 ج ب دھاندرہ اور چک نمبر 67 ج ب سدھار میں مبینہ طور پر جوئے کے اڈے سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ مقامی شہریوں کے مطابق دھاندرہ میں درجنوں افراد مبینہ طور پر جوئے کے کاروبار میں مصروف ہیں، جس کے باعث علاقہ مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ذرائع کے مطابق مبینہ جوئے کے اڈے ایک ایسے شخص کے کارندوں کی جانب سے چلائے جا رہے ہیں جو مبینہ طور پر متعدد مقدمات میں نامزد رہ چکا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جوئے کے بڑھتے ہوئے رجحان سے نوجوان نسل کے متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ علاقے میں دیگر جرائم کے فروغ کا بھی خدشہ ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments