پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کے قتل کا ملزم گرفتار

پسند کی شادی کرنے والے  نوجوان کے قتل کا ملزم گرفتار

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے چک 232 ر ب باو والا میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

چند روز قبل ملزم فائق وغیرہ نے ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جانے والے میاں بیوی پر فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں 22 سالہ سجاول ولد سعید سکنہ چک 232 ر ب جاں بحق ہوگیا تھا۔تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے ملزم فائق کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے اپنی کزن سے پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر سجاول کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...