گھریلو ملازم سمیت افراد لاکھوں روپے کی گندم اور سولر انورٹر چوری کرکے فرار
پیرمحل (نمائندہ دنیا) چک نمبر 689 گ ب کے محمد اکرام کے ڈیرے سے مبینہ طور پر ان کے مال مویشی کے ملازم صابر نے اپنی اہلیہ فرحت بی بی، رجب علی سمیت پانچ افراد کے ہمراہ گندم کے 153 تھیلے ، مالیت 8 لاکھ 60 ہزار روپے ، اور ٹیوب ویل کا سولر انورٹر، مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے ، چوری کرلیا۔
تھانہ اروتی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری واردات میں چک نمبر 752 گ ب کے محمد عمران خان کے رقبے سے سولر انورٹر بمعہ تار، مالیت 75 ہزار روپے ، چوری ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments