گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں مفت پانی ٹیسٹنگ کیمپ
گھروں سے لائے پانی کے نمونوں کی جانچ،طالبات کو آگاہی دی گئی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز فیصل آباد نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین 215 ر۔ب جڑانوالہ روڈ میں مفت پانی ٹیسٹنگ کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر طالبات کو محفوظ اور غیر محفوظ پانی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی اور ان کے گھروں سے لائے گئے پانی کے نمونوں کی جانچ کی گئی۔علاوہ ازیں بسم اللہ گارڈن کے مختلف مقامات سے بھی پانی کے نمونے حاصل کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments