ریسکیو 1122 جھنگ میں میت منتقلی سروس کا آغازکردیاگیا
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)’’میت منتقلی سروس، تکریم کے ساتھ’’ کے تحت ریسکیو 1122 جھنگ میں میت منتقلی سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔
سروس کا افتتاح ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ میں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے ربن کاٹ کر کیا۔ تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، ریسکیو 1122 کے افسران و اہلکار، شہر کی اہم شخصیات، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جھنگ سلطان محمود نے کہا کہ سروس کا بنیادی مقصد غم اور مشکل کی گھڑی میں لواحقین کو سفری مشکلات سے نجات دلانا اور میت کو مکمل احترام، وقار اور محفوظ انداز میں مقررہ مقام تک منتقل کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments