زرعی یونیورسٹی :ڈاکٹر غلام مرتضیٰ فیکلٹی آف ایگریکلچر کے ڈین مقرر

زرعی یونیورسٹی :ڈاکٹر غلام مرتضیٰ فیکلٹی  آف ایگریکلچر کے ڈین مقرر

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گورنر پنجاب و چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے انسٹی ٹیوٹ آف سوائل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ کو فیکلٹی آف ایگریکلچر کا ڈین مقرر کردیا ہے ۔

 ڈاکٹر غلام مرتضیٰ زرعی علوم کے مختلف شعبوں میں وسیع تدریسی، تحقیقی اور علمی تجربہ رکھتے ہیں۔انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے دی جانے والی فیلوشپ کے تحت یونیورسٹی آف ایڈیلیڈ، جنوبی آسٹریلیا کے کوآپریٹو ریسرچ سینٹر فار کنٹیمینیشن اسیسمنٹ اینڈ ریمیڈی ایشن آف دی انوائرنمنٹ میں پوسٹ ڈاکٹریٹ تحقیق مکمل کی۔ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر مستند تحقیقی جرائد میں 200 سے زائد تحقیقی مقالات تحریر اور مشترکہ طور پر شائع کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...