شہری پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم گرفتار

شہری پر قاتلانہ حملہ کرنے  والا ملزم گرفتار

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے چک 73 ج ب جھپال میں چند روز قبل شہری پر فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ارشد نامی شہری دربار بابا غائب شاہ کے قریب کھیتوں کو پانی لگا رہا تھا کہ ملزم صہیب نے سابقہ رنجش کی بنا پر اس پر فائرنگ کردی، جس سے وہ ٹانگوں میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم صہیب کو گرفتار کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...