زرعی تحقیق اور کاشتکاروں کے روابط مضبوط بنانا ناگزیر :ڈاکٹر ذوالفقار

زرعی تحقیق اور کاشتکاروں کے روابط  مضبوط بنانا ناگزیر :ڈاکٹر ذوالفقار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے دباؤ، قدرتی وسائل میں کمی اور خوراک کی بڑھتی ہوئی طلب کے تناظر میں زرعی محققین، جامعات، محکمہ توسیع زراعت، کاشتکاروں اور نجی شعبے کے درمیان مضبوط روابط کو فروغ دینا ناگزیر ہے ۔

ان خیالات کا اظہار زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے ریجنل ایگریکلچر فورم سنٹرل پنجاب کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں زرعی تحقیق اور اس کے عملی اطلاق کے درمیان موجود خلا کو مؤثر تحقیق، توسیع زراعت اور کاشتکاروں کے روابط کے ذریعے ختم کرنے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں زرعی تحقیق، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کے لیے زرعی شعبے کی استعداد بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گندم، کپاس، چاول، گنے اور دیگر فصلوں سے متعلق مسائل بھی زیر بحث آئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...