رشتے کے تنازع پر خاتون نے مبینہ طور پر تیزاب پی لیا

 رشتے کے تنازع پر خاتون نے مبینہ طور پر تیزاب پی لیا

54/2 ٹکڑا کی رہائشی الف کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا

کمالیہ (نمائندہ خصوصی) گھریلو رشتے کے تنازع پر 45 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر واش روم کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والا تیزاب پی لیا، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 54/2 ٹکڑا کی رہائشی خاتون الف نے بتایا کہ گھر میں والد کے ساتھ رشتے کے معاملے پر بات ہوئی، جس کے بعد وہ دل برداشتہ ہوگئیں اور مبینہ طور پر واش روم صاف کرنے والا تیزاب پی لیا۔ واقعے کے فوری بعد اہل خانہ نے خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...