پولیس ملازم ظاہر کرکے شہری سے نقدی اور موبائل فون ہتھیا لیے گئے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ سمن آباد کے علاقے میں نامعلوم نوسربازوں نے عاصم نامی شہری کو روک کر خود کو پولیس ملازم ظاہر کیا
تلاشی لینے کے بہانے اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیا لیے ۔ ملزمان قریبی تھانے پہنچنے کا کہہ کر موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments