کمالیہ :تیز بارش اور آندھی 10 ہزار ایکڑ سے زائد فصلیں متاثر
کمالیہ (نمائندہ خصوصی) ایک روز قبل ہونے والی تیز بارش اور آندھی کے باعث کمالیہ میں 10 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر کھڑی تیار فصلیں متاثر ہوگئیں۔ تیز ہواؤں کے باعث متعدد علاقوں میں فصلیں زمین بوس ہوگئیں، جس سے کاشتکاروں کو نقصان کا سامنا ہے ۔
متاثرہ فصلوں میں مونجی، کماد، مکئی، چارہ اور دیگر فصلیں شامل ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کمالیہ علی محتشم کے مطابق متاثرہ علاقوں میں محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران سروے کر رہے ہیں، جس کے بعد فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments