منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی 3 کلو کے قریب چرس برآمد
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو مختلف کارروائیوں میں تقریباً تین کلو چرس برآمد کرکے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
سب انسپکٹر مجاہد حسین اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر عامر ظہور نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران منشیات فروش ظہیر کے قبضے سے 1450 گرام جبکہ ذیشان عرف پاپڑی سکنہ چک 66 دھاندرہ کے قبضے سے 1400 گرام چرس برآمد کی۔ پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے اور مزید تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments