جڑانوالہ :فیکٹری میں پڑے فیول سٹاک میں آگ بھڑک اٹھی
ریسکیوٹیموں نے متعدد گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) کھرڑیانوالہ جڑانوالہ روڈ پر واقع ایک فیکٹری میں بوائلر کے ایندھن کے لیے تین ایکڑ رقبے پر رکھے گئے لکڑی، گتے کی باقیات اور دیگر نامیاتی مواد کے سٹاک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ تیز ہوا کے باعث آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے متعدد گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments