غیر معیاری ایندھن استعمال کرنیوالی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کامطالبہ

غیر معیاری ایندھن استعمال کرنیوالی  فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کامطالبہ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ اور جنرل سیکرٹری چودھر ی محمد سلیم نے غیر معیاری ایندھن استعمال کر کے فضائی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں اور ملوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں واقع ملوں اور فیکٹریوں میں مبینہ طور پر غیر معیاری ایندھن استعمال کیا جا رہا ہے ، جہاں سے اٹھنے والے کالے دھوئیں کے بادل آسمان پر منڈلاتے نظر آتے ہیں اور قریبی علاقوں کے رہائشی سانس، گلے ، جلد اور آنکھوں کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے بعض فیکٹری مالکان کی جانب سے محکمہ ماحولیات کے افسران اور فیلڈ عملے سے مبینہ ملی بھگت کے الزامات بھی عائد کیے اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...