جھنگ میں ایک روز میں ایک لاکھ پودے لگانے کا فیصلہ

جھنگ میں ایک روز میں ایک  لاکھ پودے لگانے کا فیصلہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیرصدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس ہوا، جس میں شجرکاری مہم کے اقدامات اور اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے مہم کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک روز میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے ، جبکہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...