واسا جھنگ کا بل ریکوری آپریشن مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
نادہندگان سے واجبات کی وصولی میں کسی قسم کی رعایت نہ کی ہدایت
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایم ڈی واسا جھنگ سید صولت رضا کی زیرصدارت بل ریکوری آپریشن کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز، ایس ڈی اوز اور ریونیو ٹیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ سات ماہ کی بل ریکوری کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ ماہ کے ریکوری اہداف مقرر کیے گئے ۔ ایم ڈی واسا نے نادہندگان سے واجبات کی وصولی میں کسی قسم کی رعایت نہ برتنے اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بروقت بل ریکوری واسا کے آپریشنل امور، سیوریج و نکاسی آب کے نظام کی مؤثر دیکھ بھال اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے ۔ افسران اور ریونیو ٹیم کو فیلڈ میں متحرک رہتے ہوئے ریکوری آپریشن مزید مؤثر بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments