ستھرا پنجاب پروگرام، صفائی انتظامات کی مؤثر نگرانی کی ہدایت
صفائی عملے اور وسائل کی کمی پوری، تحصیل وار ڈیٹا باقاعدگی سے بھجوانے کا حکم
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے انتظامات اور فیلڈ مانیٹرنگ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی کی صورتحال پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ افسران باقاعدگی سے فیلڈ میں نکلیں اور صفائی کے انتظامات کی مؤثر نگرانی یقینی بنائیں۔ انہوں نے صفائی عملے اور وسائل کی کمی فوری طور پر پوری کرنے ، مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی اپنی تحصیلوں میں صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ مزید مؤثر بنانے اور تحصیل وار صفائی سے متعلق ڈیٹا باقاعدگی سے ضلعی انتظامیہ کو بھجوانے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کا معیار بہتر بنانے کیلئے فیلڈ مانیٹرنگ، دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال اور بروقت کارروائی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments