شہری حدود سے مویشی باہر نکالنے کی مہم جاری رکھنے کی ہدایت
علاقوں میں سول سوسائٹی پر مشتمل کمیٹیاں قائم کی جائیں:کمشنرعمران حامد شیخ
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے مختلف سیوریج سکیموں والے علاقوں کا دورہ کیا اور شہری حدود سے مویشی باہر نکالنے کی جاری مہم پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ لی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مویشیوں کو شہری حدود سے باہر نکالنے کی مہم پوری قانونی قوت کے ساتھ جاری رکھی جائے جبکہ علاقوں میں سول سوسائٹی پر مشتمل کمیٹیاں بھی قائم کی جائیں۔انہوں نے رشید آباد سمیت دیگر علاقوں کے رہائشیوں سے ملاقات کی اور مویشی باہر نکالنے کے حوالے سے ان کی رائے دریافت کی۔ رہائشیوں نے شہری علاقوں سے مویشی باہر نکالنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ مویشیوں کی موجودگی نہ صرف تعفن اور مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ بلکہ سیوریج نظام کی بندش کا بھی سبب بنتی ہے ۔ انہوں نے مہم شروع کرنے پر کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments