دھاندرہ میں پختہ تجاوزات کی بھرمار، سیوریج نظام متاثر
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی دھاندرہ میں تجاوزات کی بھرمار کے باعث سیوریج کا نظام متاثر ہونے لگا، گلی محلوں میں گندا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
تجاوزات کے باعث صفائی ستھرائی میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں، جبکہ تعفن پھیلنے اور مختلف بیماریوں کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ اور ضلعی انتظامیہ سے صورتِ حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments