زیلنسکی کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
لندن: (ویب ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ملاقات میں یوکرین کیلئے برطانیہ کی حمایت اور دفاعی تعاون بھی زیرِ بحث آیا، ملاقات کے دوران برطانوی وزیراعظم نے یوکرین کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی حمایت جاری رہے گی۔
برطانوی وزیراعظم کے مطابق یوکرین کو فضائی دفاعی نظاموں کی فراہمی تیز کی جائے گی تاکہ ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں مدد مل سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments