امریکا کو ایرانی قوم کے جائز مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے، باقر قالیباف
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی اسمبلی کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کو ایرانی قوم کے جائز مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے۔
اپنے بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ امریکی وزیر خزانہ کو طبیعات کا نوبل انعام دے دینا چاہیے، اسکاٹ بیسنٹ کی تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں، ایرانی معیشت تباہ ہونے اور تیل کے کنوؤں میں دھماکوں کی پیش گوئیاں بھی غلط ثابت ہوئیں۔
باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکا نے پہلے بھی وعدے کیے تھے، اب بھی وعدوں کی پاسداری نہیں کی، امریکا کو اس کے اقدامات کی سزا ملنی چاہیے، مقصد کے حصول کیلئے ہم جنگ بھی کرتے ہیں اور مذاکرات بھی کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments