سری لنکا نے تیسرے ٹی 20 میں گرین شرٹس کو شکست دے دی، سیریز پاکستان کے نام

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سری لنکا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، تاہم پاکستان نے تین میچوں کی سیریز ایک کے مقابلے میں دو میچ جیت کر اپنے نام کرلی۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ سری لنکا کے کوشال مینڈس 87 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے، جبکہ کامیندو مینڈس نے 40 اور سینتھ جے وردنا نے 38 رنز اسکور کیے۔

سیریز میں عمدہ کارکردگی پر قومی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سیریز جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ پہلے دو میچوں میں ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، عرفات منہاس نے بھی اچھی پرفارمنس دی۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوتی ہے کہ اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا جائے، بطور کپتان ٹیم کی مجموعی پرفارمنس سے خوش ہوں۔

سیریز جیتنے پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے قومی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کو ٹرافی پیش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...